the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جی 20؍ ممالک نے پناہ گزینوں کے معاملےکو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسے مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا ہے ، ترک شہر انتالیہ میں ہونیوالے اجلاس میں پیرس حملوں پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور داعش کے خاتمے کی بھرپور کوششوں کا عزم کیا گیا ، پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کیلئے اجلاس کا علیحدہ مشترکہ بیان جاری ہوا تاہم پیر کو (آج) ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گےاور مشترکہ اعلامیے کے حاصل مسودے کے مطابق جی 20رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ انٹیلی جنس کا تبادلہ کریں گے ، بارڈر کراس کو ٹریک کریں گے ، اور ایوی ایشن سیکورٹی کو بڑھائیں گے ۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ آج ہم نے پیغام دیا کہ دہشت گردوںکا سامنا کرنے کیلئے متحد ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا کہ عالمی اتحاد سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون نے کہا کہ فریقین آپس کے اختلافات بھلادیں جبکہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ دہشت گرد مشترکہ خطرہ بن چکی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ ان تمام تنظیموں کی مالی معاونت کی جائے گی جو مہاجرین کے لیے کام کررہی ہیں۔یورپی کونسل کے صدر ڈنلڈٹسک نے الزام عائد کیا کہ شام میں روسی بمباری کےباعث مہاجرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون کا



کہنا تھا کہ پیرس حملوں کے بعددنیا کے پاس شامی بحران کے سیاسی حل کا غیر معمولی موقع ہے ،انہوں نے پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دنیا میں کوئی ایسا ملک یا شہر نہیں جو دہشتگردحملوں سے محفوظ ہو ،ہفتے کو شامی بحران پر ہونےوالی پیش رفت حوصلہ افزاء ہے ،انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ اپنے آپس کے اختلافات بھولا کر جلد سے جلد شام میں جنگ بندی کی کوشش کریں۔ ترک صدر رجیب طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ پیرس حملےاس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشتگردی ہم سب کے لیے مشترکہ خطرہ بن چکی ہے ،یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یُنکر نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر زور دیا کہ پیرس حملوں میں ملوث افراد مجرم ہیں اس لیے وہ حملوں کے رد عمل کی بنیاد پر پناہ گزینوں کی درخواستیں مسترد نہ کریں۔ انہوںنے مہاجرین کےلیے بھی یورپ سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مسئلہ چند افراد کا نہیں بلکہ لاکھوں انسانی جانوں کا ہے۔ یہ بات انہوں نے ترکی میں جاری جی 20؍ سربراہ اجلاس کے موقع پر کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔جاپان کا کہنا تھا کہ فرانس پر حملوں کے بعد ملک اور ملک سے باہر اپنے شہریوں کی حفاظت کےلیے سخت سیکورٹی اقدامات کیے جائیں گے ۔ترکی کےساحلی شہر انتالیہ میں2روزہ 20جی اجلاس کا آغازکر دیا گیا ہے جو 16نومبر تک جاری رہے گا ، اجلاس میں تمام رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے سربراہ شریک ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.